0
Tuesday 30 Apr 2024 09:08

کامیاب سروس کے بعد باعزت ریٹائرد ہونا ملازمین کیلئے اعزاز کی بات ہوتی ہے، راجہ سعید اکرم

کامیاب سروس کے بعد باعزت ریٹائرد ہونا ملازمین کیلئے اعزاز کی بات ہوتی ہے، راجہ سعید اکرم
اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس آزاد کشمیر سپریم کورٹ جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے کہا ہے کہ کامیاب سروس کے بعد باعزت ریٹائرد ہونا ملازمین کیلئے اعزاز کی بات ہوتی ہے، اسسٹنٹ رجسٹرار سپریم کورٹ ملک علائوالدین اور قاصد عبدالعزیز کی دوران سروس مثالی کارگردگی کو بھرپور اندا ز سے سراہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک علائوالدین اور قاصد عبدالعزیز کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کامیاب سروس کے بعد ملازمت سے ریٹائرڈ ہونے والے آفیسر و اہلکار کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لائن آف کمانڈ میں انصاف کے علم کو بلند کرنے کے ساتھ ساتھ  میرا کردار نظم و ضبط کو برقرار رکھنا اور ادارہ کے سسٹم کو موثر انداز میں چلانا بھی ہے، تمام ججز کا مقام یکساں اور میرے پاس فقط اضافی ذمہ داری نظم و نسق کو ادارے میں برقرار رکھنا ہے، ہم سب کے حقوق کے محافظ ہیں، ادارے میں فرائض سرانجام دینے والے تمام افراد میرے لئے فیملی کی مانند ہیں۔ تقریب میں چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس راجہ سعید اکرم خان، سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس خواجہ محمد نسیم، جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان اور ایڈہاک جج سپریم کورٹ جسٹس مسعود اے شیخ نے نوکری سے ریٹائرمنٹ لینے والے اسسٹنٹ رجسٹرار سپریم کورٹ ملک علائوالدین، قاصد عبدالعزیز کو تحفے اور شیلڈز پیش کیں اور ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد کی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تقریب کے اختتام پر رجسٹرار سپریم کورٹ مظہر اقبال کی قیادت میں آفیسران نے اسسٹنٹ رجسٹرار سپریم کورٹ ملک علائوالدین کو گھر تک قافلے کی صورت میں چھوڑا اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ : 1132062
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش