0
Tuesday 30 Apr 2024 10:44

غیرقانونی اسرائیلی قبضے کے خاتمے کے بغیر دو ریاستی حل ممکن ہی نہیں، نیوزی لینڈ

غیرقانونی اسرائیلی قبضے کے خاتمے کے بغیر دو ریاستی حل ممکن ہی نہیں، نیوزی لینڈ
اسلام ٹائمز۔ نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ ونسٹن پیٹرز نے فلسطین میں 2 ریاستی حل کے حصول کے لئے غاصب صیہونی رژیم کے غیرقانونی قبضے کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

عرب چینل الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے ونسٹن پیٹرز کا کہنا تھا کہ ان کا ملک غزہ کی پٹی میں "امن کی بنیاد و انسانی زندگی کی تباہی" کو روکنے کے لئے 2 ریاستی حل کی حمایت کرتا ہے جبکہ غیرقانونی اسرائیلی قبضے کو ختم کئے بغیر فلسطین میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔

نیوزی لینڈ کے وزیرخارجہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت موجودہ انسانی المیے کا خاتمہ، غیرقانونی قبضے کو ختم کرنے سے زیادہ ضروری ہے جبکہ بے گناہ فلسطینی متاثرین کے درمیان فرق اور گزشتہ اکتوبر کی 7 تاریخ کو پیش آنے والے واقعے کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیئے۔

اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ان کا ملک فلسطینی سرزمین پر غاصب صیہونی رژیم کے غیرقانونی قبضے کے خاتمے کی امید رکھتا ہے، ونسٹن پیٹرز نے کہا کہ نیوزی لینڈ کئی مہینوں سے اس بات کا مطالبہ کر رہا ہے جبکہ عالمی برادری کو چاہیئے کہ وہ طرفین کو آئندہ صلح معاہدہ قبول کرنے کے لئے مجبور کرے تاکہ اس بحران پر قابو پایا جا سکے۔

الجزیرہ کے مطابق نیوزی لینڈ کے وزیرخارجہ نے آزاد فلسطینی ریاست کو غیر مشروط طور پر تسلیم کرنے کے بارے کہا کہ فی الحال ایسی کوئی فلسطینی ریاست ہی موجود نہیں کہ جسے تسلیم کیا جا سکے۔۔ اب سب سے اہم کام موجودہ انسانی تباہی کو روکنا اور امن کا حصول ہے جبکہ قطر و مصر جیسے ممالک کی جانب سے انجام پانے والی کوششیں ایسے حل تک پہنچنے میں کامیاب ہو سکتی ہیں کہ جو مستقبل میں پائیدار امن کی ضمانت قرار پائے!
خبر کا کوڈ : 1132076
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش