0
Tuesday 30 Apr 2024 11:26

غزہ، حماس کے حملوں میں مزید دو صیہونی فوجی ہلاک، متعدد زخمی

غزہ، حماس کے حملوں میں مزید دو صیہونی فوجی ہلاک، متعدد زخمی
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمت حماس کی کارروائی میں دو صیہونی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی ڈیفنس فورسز (IDF) نے اپنے فوجیوں کی ہلاکتوں کی تصدیق کر دی۔ اسرائیلی فوج نے بتایا کہ وسطی غزہ کی پٹی میں ہونے والی جھڑپ میں 37 سالہ کلکدان مہر اور 28 سالہ ادو ابیب مارے گئے۔حماس کی عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے ٹیلی گرام پر جاری بیان میں کہا کہ دونوں فوجیوں کو دو الگ الگ حملوں میں گھات لگا کر نشانہ بنایا گیا۔ ایک حملہ وسطی غزہ کی پٹی کے علاقے المغرقا میں اور دوسرا “نطارم محور” میں کیا گیا۔ یہ علاقہ شمالی اور جنوبی غزہ کے درمیان واقع ہے۔ القسام بریگیڈز نے کہا کہ اس حملے میں متعدد قابض فوجی زخمی بھی ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 1132086
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش