0
Tuesday 30 Apr 2024 14:49

مسلمانوں کو ووٹنگ سے دور رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے، ممتا بنرجی

مسلمانوں کو ووٹنگ سے دور رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے، ممتا بنرجی
اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلٰی ممتا بنرجی نے مودی حکومت پر تنقید کی اور انہوں نے الزام عائد کیا کہ ووٹنگ کے انتظامات اس طرح کئے گئے ہیں کہ مسلمان ووٹ نہ ڈال پائیں۔ انہوں نے مرشد آباد میں انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے عازمین حج کو مبارکباد دی اور کہا کہ وہ ووٹ ڈالیں اور حج پر جائیں۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ مختلف اضلاع میں بھی اسی طرح کے انتظامات کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کیونکہ ان لوگوں نے جان بوجھ کر ایسا کیا ہے تاکہ مسلمان ووٹ نہ ڈال پائیں۔ ممتا بنرجی حج کی تیاریوں کے دوران ملک میں انتخابات پر تبصرہ کر رہی تھیں۔ انہوں نے مرکزی فورسز پر بی جے پی کی ہدایت پر کام کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ وہ بی جے پی کی ہدایت پر عمل نہ کریں اور ایسا کوئی کام نہ کریں کہ آپ کو بعد میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑے۔
خبر کا کوڈ : 1132087
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش