0
Tuesday 30 Apr 2024 15:42

نگران حکومت نے ضرورت سے کہیں زیادہ گندم برآمد کرکے کسانوں کو برباد کیا، اسد عباس

نگران حکومت نے ضرورت سے کہیں زیادہ گندم برآمد کرکے کسانوں کو برباد کیا، اسد عباس
اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پارلیمانی لیڈر اسد عباس نے کہا ہے کہ نگران حکومت دودھ کے دھلے لوگوں کی نہیں تھی۔ ضرورت سے کہیں زیادہ گندم برآمد کرکے کسانوں کو برباد کیا اور اربوں کھربوں جیبوں میں ڈالے۔ اگر ملک میں کوئی محب وطن ادارہ ہے تو وہ اِس معاملے کی تہہ تک پہنچے اور ملک و قوم کا پیسہ ان کرپٹ افراد سے نکلوائے جن کی وجہ سے آج کسان شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔ اسد عباس نے کہا کہ جب تک کسانوں سے گندم کا ایک ایک دانہ نہیں خرید لیا جاتا تب تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے اوراِس بحران کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچاکر ہی دم لیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 1132133
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش