0
Tuesday 30 Apr 2024 19:23

سندھ میں دس سالوں سے غیر فعال "مانیٹرنگ اینڈ ایویلیشن سیل" فوری بحال کرنے کا فیصلہ

سندھ میں دس سالوں سے غیر فعال "مانیٹرنگ اینڈ ایویلیشن سیل" فوری بحال کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں دس سالوں سے غیر فعال "مانیٹرنگ اینڈ ایویلیشن سیل" کو فوری بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایت پر اس سیل کو فعال کیا جا رہا ہے اس سلسلے میں فوری اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ چیئر مین کی ہدایت کی جلد از جلد تکمیل ممکن بنائی جاسکے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے فعال کیا جائے گا جس کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ یکم مئی سے سندھ بھر کے مختلف اضلاع میں سروے کا عمل شروع کرے گا، سروے کی نگرانی میں خود چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ نجم احمد شاہ اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر کروں گا۔ وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ناصر شاہ نے مزید تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ مقررہ وقت پر کام نہ کرنے والوں کو بلیک لسٹ کیا جائیگا اور ان کے خلاف انکوائری بھی کرائی جائے گی، صوبہ سندھ کی ترقی میں کسی کو بھی رکاوٹ بننے نہیں دیا جائیگا، سالانہ ترقیاتی پروگرام میں موجود تمام ترقیاتی اسکیموں اور منصوبوں کی سخت نگرانی کی جائیگی۔
خبر کا کوڈ : 1132175
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش