0
Tuesday 30 Apr 2024 19:31

گندم اور آٹے کی قیمت میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچایا جائے، محمود مولوی

گندم اور آٹے کی قیمت میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچایا جائے، محمود مولوی
اسلام ٹائمز۔ استحکام پاکستان پارٹی سندھ کے صدر محمود مولوی نے کہا ہے کہ گندم اور آٹے کی قیمت میں کمی خوش آئند ہے، عوام کو قیمتوں میں کمی کا فائدہ پہنچانے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔ محمود مولوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملرز آج آٹا 90 سے 92 روپے فی کلو دے رہے ہیں، دکان داروں کو 95 سے 98 روپے فی کلو میں آٹا مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی قیمت 82 سے 85 روپے فی کلو ہوگئی ہے جو خوش آئند ہے، ملک میں افراتفری پیدا کرنے کیلئے زمین داروں کو حکومت کے خلاف اکسایا جارہا ہے۔

صدر آئی پی پی سندھ نے کہا کہ اگر حکومت ذخیرہ اندوزی کی اجازت دے گی تو گندم دوبارہ مہنگی ہوجائے گی اور قیمت ایک ہفتے میں 100 روپے فی کلو تک پہنچ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سالوں میں گندم کا اتارا 40 سے 45 من فی ایکڑ آتا تھا، اس سال 50 سے 52 من کا اتارا آنا خوش آئند ہے، کسانوں اور پنجاب حکومت کے درمیان گندم کا مسئلہ حل ہوگیا ہے، پنجاب حکومت بھی کسانوں سے گندم لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی عوامی مفادات کے خلاف سیاست نہ کرے، ملک معاشی ترقی کی جانب گامزن ہے، سیاسی افراتفری معیشت کیلئے نقصان دہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 1132180
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش