اسلام ٹائمز۔ مقامی میڈیا نے آج صبح جنوبی لبنان پر غاصب اسرائیلی رژیم کے لڑاکا طیاروں کے ہوائی اور توپخانے کے متعدد حملوں کی اطلاع دی۔
عرب چینل الجزیرہ نے بھی اس بارے اعلان کیا ہے کہ غاصب صہیونی فوج نے لبنان کے جنوب میں واقع میس الجبل، کفرکلا اور حولا نامی قصبوں کو نشانہ بنایا ہے۔
المنار کے مطابق اس دوران جنوبی لبنان میں غاصب صیہونی رژیم کے لڑاکا طیاروں کے 15 سے زائد ہوائی حملے ریکارڈ کئے گئے ہیں۔
جنوبی لبنان سے المنار کے نامہ نگار نے بتایا کہ دشمن کے لڑاکا طیاروں نے 9 کلومیٹر کے علاقے میں واقع قصبے عیتارون پر بھی متعدد میزائل داغے ہیں۔