0
Wednesday 1 May 2024 12:13

محنت کش رزقِ حلال کے پیکر ہیں، اللّٰہ تعالیٰ محنت کشوں کو اپنا دوست مانتا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

محنت کش رزقِ حلال کے پیکر ہیں، اللّٰہ تعالیٰ محنت کشوں کو اپنا دوست مانتا ہے، وزیراعلیٰ سندھ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا ہے کہ سندھ حکومت صنعتی اور زرعی مزدور، خواتین ورکرز اور ہاریوں کی ترقی کے لئے پروگرام شروع کر رہی ہے۔ مراد علی شاہ نے تمام محنت کشوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ محنت کش رزقِ حلال کے پیکر  ہیں اور اللّٰہ تعالیٰ محنت کشوں کو اپنا دوست مانتا ہے، ہمارے مزدوروں اور محنت کشوں نے اس ملک کی ترقی و تعمیر میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی تمام محنت کشوں کو رجسٹرڈ کرکے سماجی تحفظ کے پروگرامز میں شامل کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ سندھ حکومت محنت کشوں کی معاشی مضبوطی اور ان کے بچوں کی تعلیم و صحت کے لئے بھرپور کوشاں ہے۔
خبر کا کوڈ : 1132294
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش