0
Wednesday 1 May 2024 12:25

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا پاکستان کوسٹل گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا پاکستان کوسٹل گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان کوسٹل گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان کردیا۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کراچی میں پاکستان کوسٹ گارڈز کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، وفاقی سیکریٹری داخلہ خرم آغا بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز بریگیڈیئر غلام عباس نے محسن نقوی کا خیر مقدم کیا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے پاکستان کوسٹ گارڈز کے افسران کا تعارف کرایا گیا۔ بعد ازاں وفاقی وزیر داخلہ نے پاکستان کوسٹ گارڈز کی یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے، انہوں نے شہدا کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔ اس موقع پر محسن نقوی نے شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کی۔

بعد ازاں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت پاکستان کوسٹ گارڈز کے ہیڈ کوارٹر میں اہم اجلاس منعقد ہوا، وفاقی سیکریٹری داخلہ، پاکستان کوسٹ گارڈز کے اعلی حکام اور افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں محسن نقوی نے اہم اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کوسٹل گارڈز کو جدید خطوط پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ انسداد اسمگلنگ کے لیے کوسٹل گارڈز کو اہم کردار کرنا ہے، کوسٹل ایریاز سے اسمگلنگ روکنے کے لیے پاکستان کوسٹ گارڈز کو مزید متحرک کردار ادا کرنا ہے، کم وسائل کے باوجود کوسٹل گارڈز کی کارکردگی بہترین ہے۔
خبر کا کوڈ : 1132297
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش