0
Wednesday 1 May 2024 12:28

یکم مئی محنت کی عظمت کے آگے سر تسلیم کرنے کا دن ہے، سردار عتیق

یکم مئی محنت کی عظمت کے آگے سر تسلیم کرنے کا دن ہے، سردار عتیق
اسلام ٹائمز۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ یکم مئی محنت کی عظمت کے آگے سر تسلیم کرنے کا دن ہے۔ معاشرے کے ہر طبقے کی طرح اسلام نے محنت کشوں کے حقوق کی پاسداری کا درس دے کر اپنی انفرادیت اور برتری ثابت کی ہے۔ یوم مئی لیبر ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ شکاگو کے مزدوروں کی قربانی کے بعد جدید دنیا نے محنت کشوں کے حقوق کے لئے آواز بلند کی مگر اسلام نے محنت کرنے والے کو خدا کا دوست کہہ کر ہاتھ سے کام کرنے والوں کو بے مثال عزت اور توقیر سے نوازا ہے۔ اسلام نے معاشرے کے ہر طبقے کے حقوق کی حمایت کی ہے۔خواتین، بچوں، بزرگوں کے ساتھ ساتھ محنت کشوں کے حق کا دفاع بھی اس میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزدور اور ہاتھ سے کام کرنے والے طبقات اپنے خون پسینے سے قوموں کی ترقی کی داستان لکھتے ہیں انہیں احترام دیا جانا چاہیے۔ یہ کام محض قوانین سے ممکن نہیں اس کے لئے ذہنوں اور دلوں کو بدلنا ہو گا اس کے لیے معاشرے میں آگاہی پیدا کرنا ہو گی کوئی بھی ملک ہنر مند اور محنتی افراد کے بغیر ترقی کا سفر طے نہیں کر سکتا۔
خبر کا کوڈ : 1132298
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش