0
Wednesday 1 May 2024 19:46
گوانتاناموبے میں انسانیت کی تذلیل کی گئی

اب اقوام متحدہ، اسلامی دنیا کو فلسطین کی آزادی کی بات کرنا ہوگی، مولانا فضل الرحمان

اسرائیل کے جنگی جرائم میں یورپ، امریکہ شامل ہیں
اب اقوام متحدہ، اسلامی دنیا کو فلسطین کی آزادی کی بات کرنا ہوگی، مولانا فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین پر حقائق سے توجہ ہٹائی جاتی ہے۔ ہم فلسطینیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ اب اقوام متحدہ، اسلامی دنیا کو فلسطین کی آزادی کی بات کرنا ہوگی۔ قومی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کامیاب کانفرنس پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ فلسطین سے آئے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تاریخ میں اسرائیل کا بطور ریاست کوئی وجود نہیں تھا۔ ظلم یہ ہے کہ اقوام متحدہ نے اسرائیل کو بطور ریاست قبول کیا، بانی پاکستان نے اسرائیل کے خلاف پہلا ردعمل دیا تھا۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ حرمین شریفین امت مسلمہ کا مسئلہ ہے۔ ہم نے فلسطین کو یقین دلایا ہے مسجد اقصیٰ کی آزادی کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 21 مارچ کو انسانی حقوق کا دن منایا جاتا ہے۔ اسرائیل کے جنگی جرائم میں یورپ، امریکہ شامل ہیں، امریکہ خود انسانی حقوق کا قاتل ہے۔انہوں نے کہا کہ تاریخ میں اگر کسی نے ایٹم بم استعمال کیا تو امریکہ نے کیا۔گوانتاناموبے میں انسانیت کی تذلیل کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 1132335
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش