0
Wednesday 1 May 2024 21:12
پی ٹی آئی قیادت اپنے اندرونی معاملات میں ہمیں نہ گھسیٹے

پی ٹی آئی کے ساتھ چلنے سے قبل ہمارے تحفظات کو دور کرنا ضروری ہوگا، ترجمان جے یو آئی

پی ٹی آئی کے ساتھ چلنے سے قبل ہمارے تحفظات کو دور کرنا ضروری ہوگا،  ترجمان جے یو آئی
اسلام ٹائمز۔ علی امین گنڈا پور اور دیگر پی ٹی آئی راہنماؤں کے بیانات پر ترجمان جے یو آئی کا ردعمل بھی آگیا۔ ترجمان جمعیت علمائے اسلام اسلم غوری نے اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ اسمبلی فلور پر جے یو آئی کے اصولی اور جمہوری موقف سے پی ٹی آئی کے دوسرے درجے کے راہنما غلط فہمی کا شکار ہو گئے ہیں۔ اسلم غوری نے کہا کہ جے یو آئی نے سیاست میں ہمیشہ جمہوری اور اصولی موقف اپنایا ہے، پی ٹی آئی قیادت اپنے اندرونی معاملات میں ہمیں نہ گھسیٹے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ چلنے سے قبل ہمارے تحفظات کو دور کرنا ضروری ہوگا۔ ہم اپنی تحریک شروع کر چکے ہیں، انتظار کرنے کے عادی نہیں ہیں۔ ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ کل سندھ کے عوام عوامی اسمبلی کراچی میں فروری کے انتخابات کو بھاری اکثریت سے مسترد کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 1132343
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش