0
Wednesday 1 May 2024 21:21
63 شہدا کی فیملیز کو پلاٹس دینے کیلئے فہرستیں مرتب

یوم مزدور پر وفاقی پولیس کا شہدا کے اہل خانہ کو پلاٹ دینے کا فیصلہ

یوم مزدور پر وفاقی پولیس کا شہدا کے اہل خانہ کو پلاٹ دینے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ یکم مئی یوم مزدور پر وفاقی پولیس نے شہدا کے اہل خانہ کو پلاٹ دینے کا فیصلہ کیا۔بوفاقی پولیس کے ذرائع کے مطابق ابتدائی مرحلے میں 63 شہدا کی فیملیز کو پلاٹس دینے کیلئے فہرستیں مرتب کرلی گئیں، پولیس کے شہدا کی یاد میں پولیس ہیڈ کوارٹرز میں پروقار تقریب کا انعقاد ہوا۔ تقریب میں آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی سمیت سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔ آئی جی اسلام آباد نے شہداء کے خاندانوں کے ہمراہ یادگار شہداء پر حاضری دی  اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کا کہنا تھا کہ ہم شہیدوں کے محکمے کا حصہ ہیں جنہوں نے نہیں دیکھا کہ یہ گولی کس کی ہے، شہداء نے اس گولی کو وفا کی مہر سمجھتے ہوئے اپنے سینوں پر سجا لیا۔ شہداء کے بچے 100 فیصد مفت تعلیم اور مفت علاج کی سہولت سے استفادہ کر سکیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1132345
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش