0
Wednesday 1 May 2024 21:38

پاکستان کی افغانستان میں مسجد پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت

پاکستان کی افغانستان میں مسجد پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے افغانستان کے شہر ہرات میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ  کا کہنا ہے کہ پاکستان ہرات میں مسجد پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور حملے کے نتیجے میں جانی اور مالی نقصان پر پاکستانی عوام اور حکومت افغانستان کے عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ ممتاز زہرا بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہماری ہمدردیاں اور دعائیں متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ پاکستان عبادت گاہوں پر نفرت انگیز حملوں سمیت دہشت گردی کی تمام شکلوں اور مظاہر ے کی مذمت کرتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1132348
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش