0
Thursday 2 May 2024 06:01

کیلیفورنیا یونیورسٹی میں اسرائیل کے حامیوں کا فلسطینی حامیوں پر حملہ

کیلیفورنیا یونیورسٹی میں اسرائیل کے حامیوں کا فلسطینی حامیوں پر حملہ
اسلام ٹائمز۔ امریکی شہر لاس اینجلس کی یونیورسٹی میں فلسطین کے حامیوں پر اسرائیل کے حامیوں نے حملہ کردیا۔ غزہ جنگ بندی کے حامی متعدد طلباء اسرائیلی حامیوں کے حملے میں بری طرح زخمی ہوگئے، دو گھنٹے کی حملہ آور کارروائی میں پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔ کولمبیا یونیورسٹی میں پولیس نے احتجاجی کیمپ خالی کرا لیے، کولمبیا یونیورسٹی، سٹی کالج آف نیویارک، فلوریڈا یونیورسٹی اور نیواورلینز کی یونیورسٹی سے 300 سے زائد مظاہرین گرفتار ہوئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق 18 اپریل سے جاری احتجاج میں اب تک 13 سو سے زائد مظاہرین حراست میں لیے گئے ہیں۔ ادھر آسٹریلیا کی کرٹن یونیورسٹی میں بھی مسلم، عیسائی اور یہودی تنظیموں نے مشترکہ احتجاجی کیمپ لگا دیئے ہیں۔ایرانی سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کا کہنا ہے کہ غزہ کے لیے دنیا بھر میں احتجاج سے ثابت ہوگیا ہے کہ غزہ دنیا کا اولین مسئلہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 1132412
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش