0
Thursday 2 May 2024 17:16

صدر کے انتخاب کیلئے لبنانی جماعتوں کیدرمیان افہام و تفہیم کی ضرورت پر امیر عبداللہیان کی تاکید

صدر کے انتخاب کیلئے لبنانی جماعتوں کیدرمیان افہام و تفہیم کی ضرورت پر امیر عبداللہیان کی تاکید
اسلام ٹائمز۔ لبنان کے لئے نئے ایرانی سفیر مجتبی امانی نے آج وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کے ساتھ ملاقات و گفتگو کی ہے۔

اس دوران مجتبی امانی نے اپنے سفارتی مشن کے مقام کی تازہ ترین صورتحال اور اسلامی جمہوریہ ایران و لبنان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی موجودہ حالت نیز لبنان، اس کے عوام اور مزاحمتی محاذ کے خلاف انجام پانے والی غاصب صیہونی رژیم کی جارحیت پر روشنی ڈالی۔

اس ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ نے بیروت کے لئے نئے ایرانی سفیر کی کوششوں کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات، بالخصوص مختلف سیاسی و اقتصادی شعبوں میں ترقی کے لئے کوششیں جاری رکھنے اور غاصب و جارح صیہونی رژیم کے خلاف لبنان اور اس کے مزاحمتی محاذ کے مقام و کردار کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

حسین امیر عبداللہیان نے لبنانی صدر کے انتخاب کے لئے لبنانی سیاسی جماعتوں و گروہوں کے درمیان افہام و تفہیم کی ضرورت پر ایک بار پھر تاکید کی اور انہیں اس کام میں تیزی لانے کی دعوت دی۔ اس حوالے سے اپنی گفتگو کے آخر میں انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ خطے کے ممالک بھی اب اس مسئلے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور اس مسئلے کو حل کرنے میں مدد کی کوشش کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1132483
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش