0
Thursday 2 May 2024 18:10

کراچی ائیرپورٹ پر 19 کروڑ مالیت کا 9.5 کلو زیور اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی ائیرپورٹ پر 19 کروڑ مالیت کا 9.5 کلو زیور اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کسٹمز جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کلکٹوریٹ نے جناح ٹرمینل ڈپارچر لاؤنج پر ایک کارروائی کے دوران سونے کے زیورات اور غیرملکی کرنسیوں کی اسمگلنگ ناکام بنا دی۔ ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز محمد فیصل خان نے بتایا کہ حکام کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ پاکستان سے سونے کے زیورات اسمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی، جس پر انٹرنیشنل ڈپارچر پر بیرون ملک جانے والے مسافروں کی نگرانی سخت کی گئی۔ انہوں ںے بتایا کہ اس دوران حکام کو ایک پانچ رکنی فیملی کی سرگرمیاں مشکوک نظر آئیں، جس پر ان کی جانچ پڑتال کی گئی تو ان سے ساڑھے 9 کلو سونے کی تیار چوڑیاں اور سونے کے سکوں پر مشتمل چینز برآمد ہوئیں، جن کی مالیت 19 کروڑ روپے ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تلاشی کے دوران مذکورہ فیملی سے 1172 ڈالر مالیت کے درہم ساؤتھ افریقن کرنسی اور ریال بھی برآمد ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ پانچ رکنی فیملی سونے کے زیورات براستہ دبئی جنوبی افریقہ لے جانے کی کوشش کر رہی تھی۔ حکام نے مقدمہ درج کرکے برآمد ہونے والے سونے کے زیورات اور غیرملکی کرنسی کو ضبط کر لیا، جبکہ مسافروں کو گرفتار کر لیا گیا، جنہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1132493
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش