0
Thursday 2 May 2024 18:57

سیکرٹری چیف جج سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت کو برطرف کر دیا گیا

سیکرٹری چیف جج سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت کو برطرف کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری چیف جج سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان عثمان بشیر جنجوعہ کو اختیارات سے تجاوز کرنے اور مالی و انتظامی بے ضابطگیوں پر عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔ سپریم اپیلیٹ کورٹ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف جج سپریم اپیلیٹ کورٹ جسٹس سردار محمد شمیم خان نے سکریٹری ٹو چیف جج مسٹر عثمان بشیر جنجوعہ (بی پی ایس 20) کو اپنے اختیارات سے تجاویز کرنے اور مالی اور انتظامی بے ضابطگی میں ملوث ہونے کے جرم ثابت ہونے پر عہدے سے برطرف کر دیا۔
بیان کے مطابق 08 مارچ 2024ء کو چیف جج سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان نے سکریٹری ٹو چیف جج مسٹر عثمان بشیر جنجوعہ پر انتظامی اُمور میں بےجا مداخلت اور اپنے اختیارات سے تجاوز کرنے، مالی اور انتظامی بے ضابطگی میں ملوث ہونے پر اپنے عہدے سے معطل کر کے اُس کے خلاف سپریم اپیلیٹ کورٹ اسٹبلیشمنٹ رولز 2022ء کے تحت محکمانہ کارروائی کرنے کا حکم دیا تھا، جس پر رجسٹرار سپریم اپیلیٹ کورٹ نے بطور انکوائری آفیسر تین مختلف انکوائریوں کا آغاز کیا جو روزانہ کی بنیاد پر جاری رہی۔
 
پریس ریلیز کے مطابق دوران انکوائری مذکورہ آفیسر کو اپنے دفاع کا پورا پورا موقع دیا گیا، لیکن مذکورہ آفیسر اپنے آپ کو بے گناہ ثابت کرنے میں ناکام رہا، جس پر انکوائری آفیسر نے مذکورہ آفیسر کو مالی اور انتظامی بے ضابطگیوں میں ملوث پا کر ڈسپلینری اتھارٹی کو اُسے سپریم اپیلیٹ کورٹ اسٹبلشمنٹ رولز 2022ء کے تحت سروس سے برخاست کرنے کی تجویز دی۔ اس پر چیف جج نے بطور ڈسپلین اتھارٹی انکوائری آفیسر کی تجویز پر غور کیا اور انکوائری رپورٹ کو پڑھنے کے بعد مذکورہ آفیسر کو ذاتی طور پر بلا کر اپنے دفاع کا موقع دیا۔
 
 لیکن مذکورہ آفیسر اپنے آپ کو بے گناہ ثابت نہ کرسکا، جس پر چیف جج نے بطور ڈسپلینری اتھارٹی مذکورہ آفیسر کو جرم ثابت ہونے پر اُس کے عہدے سے فوری طور پر برطرف کرنے کا حکم صادر کیا، جس پر رجسٹرار سپریم اپیلیٹ کورٹ نے عثمان بشیر جنجوعہ کو سیکریٹری ٹو چیف جسٹس کے عہدے سے برطرف کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
 
خبر کا کوڈ : 1132497
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش