0
Friday 3 May 2024 15:03

فلسطینی عوام کے حق میں جاری امریکی یونیورسٹیوں کے احتجاج میں آسٹریلوی یونیورسٹیاں بھی شامل

فلسطینی عوام کے حق میں جاری امریکی یونیورسٹیوں کے احتجاج میں آسٹریلوی یونیورسٹیاں بھی شامل
اسلام ٹائمز۔ جنگ غزہ کے خلاف سینکڑوں طلبہ مظاہرین نے آج آسٹریلیا کی ایک اعلی یونیورسٹی میں جمع ہو کر غزہ میں غاصب صیہونی رژیم کے نسل کشی، جنگی جرائم و وسیع قتل عام پر مبنی گھناؤنے اقدامات اور سفاک صیہونی رژیم کو حاصل امریکی حکومت و یونیورسٹیوں کی اندھی حمایت کیخلاف جاری امریکی طلباء کی احتجاجی تحریک میں شمولیت کا اعلان کیا اور تمام ملکی یونیورسٹیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ بھی غاصب صیہونی رژیم اسرائیل سے متعلقہ تمام کمپنیوں سے اپنا رابطہ منقطع کر لیں۔

 
مظلوم فلسطینی عوام کے حق میں احتجاج کرنے والے آسٹریلوی طلباء نے گزشتہ ہفتے بھی ممتاز آسٹریلوی تعلیمی ادارے یونیورسٹی آف سڈنی کے مرکزی ہال کے باہر احتجاجی کیمپ لگایا تھا۔


 
رپورٹ کے مطابق میلبورن و کینبرا سمیت آسٹریلیا کے دیگر شہروں کی یونیورسٹیوں میں بھی ایسے ہی احتجاجی کیمپ قائم کئے گئے ہیں۔

خبر کا کوڈ : 1132641
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش