0
Friday 3 May 2024 20:07

ہزارہ ایکسپریس وے پر پولیس پر فائرنگ، سب انسپکٹر عامر شہید، ساتھی اہلکار زخمی

ہزارہ ایکسپریس وے پر پولیس پر فائرنگ، سب انسپکٹر عامر شہید، ساتھی اہلکار زخمی
اسلام ٹائمز۔ ہزارہ ایکسپریس وے پر پولیس پر فائرنگ کا واقعہ پیش آ گیا جس میں سب انسپکٹر عامر شہید جبکہ ساتھی اہلکار زخمی ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق مانسہرہ بیدڑہ انٹرچینج پر فائرنگ ہوئی، ہائی وے پولیس کا سب انسپکٹر عامر شہید ہو گیا، فائرنگ سے ایک سپاہی نوید زخمی بھی ہوا۔ شہید عامر کی لاش اور زخمی سپاہی نوید کو کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ واقعہ پشاور سے مانسہرہ آنے والی مہران کار کا چالان کرنے پر پیش آیا۔ ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ بھی ہسپتال پہنچ گئے۔
خبر کا کوڈ : 1132678
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش