0
Friday 3 May 2024 21:54

امت شاہ نے اروند کیجریوال کو گرفتار کرنے کی بی جے پی کی سازش کو بے نقاب کیا، آتشی

امت شاہ نے اروند کیجریوال کو گرفتار کرنے کی بی جے پی کی سازش کو بے نقاب کیا، آتشی
اسلام ٹائمز۔ عام آدمی پارٹی کی سینیئر لیڈر آتشی نے کہا کہ امت شاہ ہی تھے جنہوں نے اروند کیجریوال کو گرفتار کرنے کی بی جے پی کی سازش کو بے نقاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ امت شاہ نے اپنے انٹرویو میں واضح کیا کہ ای ڈی کا ارادہ اروند کیجریوال کو سمن بھیجنے کے پہلے ہی دن سے گرفتار کرنا تھا۔ عام آدمی پارٹی کی سینیئر لیڈر آتشی نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس کے دوران یہ باتیں کہی۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی سمن کے پہلے دن سے کہہ رہی تھی کہ اروند کیجریوال کو کسی تفتیش کے لئے نہیں بلکہ گرفتاری کے لئے بلایا جا رہا ہے اور اب امت شاہ نے اپنے انٹرویو میں واضح کر دیا ہے کہ بی جے پی اور اس کا سیاسی ہتھیار ای ڈی کا ارادہ کیجریوال کو سمن کے بہانے گرفتار کرنا تھا۔

آتشی نے کہا کہ امت شاہ ی کا بیان اس بات کا ثبوت ہے کہ ایکسائز پالیسی کا معاملہ اور 2 سال سے جاری تحقیقات آپ کے لیڈروں کو ہراساں کرنے اور اروند کیجریوال کو گرفتار کرنے کی سوچی سمجھی سازش ہے اور آج پورے ملک میں یہ بات سامنے آ گئی ہے کہ ایکسائز پالیسی کی پوری تحقیقات محض ایک سازش ہے کیونکہ بی جے پی، مودی، امت شاہ اروند کیجریوال سے ڈرتے ہیں۔ آتشی نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت والی مرکزی حکومت، ان کی ای ڈی، ان کی سی بی آئی گزشتہ دو سالوں سے ایکسائز پالیسی کی تحقیقات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینکڑوں افسروں اور ہزاروں چھاپوں کے باوجود انہیں عام آدمی پارٹی کے کسی لیڈر سے ایک روپیہ بھی نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ پھر بھی جھوٹی سازش رچ کر اور فرضی مقدمہ درج کر کے عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1132687
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش