0
Friday 3 May 2024 21:52

کوئٹہ، الیکشن ٹریبونل نے صوبائی وزیر علی مدد جتک پر جرمانہ عائد کر دیا

کوئٹہ، الیکشن ٹریبونل نے صوبائی وزیر علی مدد جتک پر جرمانہ عائد کر دیا
اسلام ٹائمز۔ الیکشن ٹریبونل نے جواب دعویٰ جمع نہ کروانے پر صوبائی وزیر علی مدد جتک اور رکن اسمبلی اسفندیار کاکڑ پر 50، 50 ہزار کا جرمانہ عائد کر دیا۔ عدالت عالیہ بلوچستان کے الیکشن ٹریبونل بینچ 1 کے جج جسٹس عبداللہ بلوچ  نے حلقہ پی بی 45 کوئٹہ سے عثمان پرکانی بنام علی مدد جتک، پی بی 47 پشین سے کمال الدین بنام اسفندیار کاکڑ، پی بی 40 کوئٹہ سے قادر علی نائل بنام صمد خان گورگیج کے خلاف انتخابی عذرداری کے مقدمات کی سماعت کی۔ مذکورہ مقدمات کے فریقین میں سے علی مدد جتک اور اسفندیار کاکڑ کی جانب سے جواب دعویٰ بروقت جمع نہ کروانے کی وجہ سے دونوں امیدواروں پر 50، 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ مزید فریقین کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ اگلی تاریخ سماعت 8 اور 9 مئی کو جواب دعویٰ جمع کروائیں۔ الیکشن ٹربیونل بینچ 1 کے جج جسٹس عبداللہ بلوچ نے پی بی 40 کوئٹہ سے قادر علی نائل بنام صمد خان گورگیج کے انتخابی عذرداری کیس میں قادر نائل عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور اپنا بیان قلمبند کروایا۔ اگلی تاریخ سماعت 06 مئی 2024 کو رکھی گئی ہے جس میں صمد خان گورگیج کا بیان قلمبند کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1132692
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش