0
Friday 3 May 2024 22:24

 مرادعلی شاہ  بھٹو، زرداری خاندان کے سامنے بے بس، لاچار اور مفلوج وزیراعلی ہیں، لیاقت بلوچ 

 مرادعلی شاہ  بھٹو، زرداری خاندان کے سامنے بے بس، لاچار اور مفلوج وزیراعلی ہیں، لیاقت بلوچ 
اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی، مجلسِ قائمہ سیاسی قومی امور کے صدر لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک کے تمام صوبوں کی خوشحالی چاہتی ہے، ہر صوبے کو آئین کے مطابق حق اور خودمختاری دینے سے وفاق مضبوط ہوگا، تمام ادارے آئینی حدود کے پابند ہوجائیں تو ملک میں غیر اعلانیہ انارکی کا خاتمہ ہوجائے گا، سندھ سے نکلنے والی قدرتی گیس، تیل اور معدنیات پر پہلا حق سندھ کے عوام کا ہے۔

لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ  بلدیاتی نظام کو مستحکم اور مفید بنانے کے لیے صوبائی فنانس کمیشن کے ذریعے تمام اضلاع کو وسائل کی منصفانہ تقسیم یقینی بنائی جائے، تھرکول منصوبہ صرف صوبائی نہیں قومی منصوبہ ہے، اِسے مکمل کرکے سندھ میں عام آدمی کی زندگی اور تعلیم کے میدان میں انقلابی تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔ سندھ کے شہری و دیہی علاقوں کے عوام کو کچراکنڈی، کرپٹ مافیا اور ظالم وڈیروں کے زیر اثر پولیس کے ظلم و ستم سے نجات دلانا عوام کا بنیادی انسانی حق ہے۔ پیپلز پارٹی نے کراچی اور سندھ کے دیگر اضلاع میں دھونس دھاندلی، زور زبردستی سے بلدیاتی اداروں پر قبضہ تو کرلیا لیکن کراچی سمیت پورے سندھ کا بلدیاتی نظام مفلوج ہے۔ مرادعلی شاہ  بھٹو، زرداری خاندان کے سامنے بے بس، لاچار اور مفلوج وزیر اعلی ہیں، ان کا یہ تیسرا دورِ وزارتِ اعلی بھی سندھ کے عوام پر بہت بڑا بوجھ بنتا جارہا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 1132699
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش