0
Saturday 4 May 2024 13:11

جاوید اقبال بڈھانوی کی زیر صدارت مہاجرین مقیم پاکستان کی آبادکاری بارے اجلاس

جاوید اقبال بڈھانوی کی زیر صدارت مہاجرین مقیم پاکستان کی آبادکاری بارے اجلاس
اسلام ٹائمز۔ وزیر بحالیات آزاد کشمیر چوہدری جاوید اقبال بڈھانوی کی زیر صدارت مہاجرین مقیم پاکستان کی آبادکاری کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مہاجرین حلقوں سے منتخب ہونے والے اراکین اسمبلی چوہدری محمد اکبر ابراہیم، راجہ محمد صدیق خان، اکمل حسین سرگالا، عاصم شریف بٹ، جاوید بٹ، چوہدری ریاض گجر، حافظ حامد رضا، چوہدری اسماعیل گجر، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ڈاکٹر لیاقت حسین، کمشنر بحالیات سردار خالد، ڈپٹی کمشنر بحالیات و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور کمشنر بحالیات سردار خالد محمود نے وزرا حکومت کو مہاجرین کی آباد کاری بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں مہاجرین مقیم پاکستان کی آباد کاری کے مسائل کو بھی زیر غور لایا گیا اور ان کے حل کے لیے تجاویز لی گئیں۔ وزیر بحالیات جاوید اقبال بڈھانوی نے کہا کہ مہاجرین حلقوں سے منتخب اراکین قانون ساز اسمبلی کی تجاویز کو مدنظر رکھتے ہوئے مسائل کے حل کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے محکمہ بحالیات کے آفیسران کو ہدایت کی کہ کالونیوں کی تعمیر، مہاجرین کو لینڈ ایلوکیشن اور مہاجرین کے سٹیٹ سبجیکٹس کے حوالے سے مسائل کے خاتمہ کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 1132775
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش