اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے گندم کی نئی قیمت مقرر کرنے کیلئے درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں گندم کی نئی قیمت مقرر کرنے کیلئے دائر متفرق درخواست پرسماعت ہوئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ وفاقی حکومت کے گندم درآمد کرنے سے قومی خزانے کو ایک ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حکومت کو حکم دیا جائے کہ گندم کی نئی قیمت مقرر کرے۔ درخواست میں مزید استدعا کی گئی کہ عدالت وفاقی حکومت سے بھی گندم کے بحران کے حوالے سے رپورٹ طلب کرے۔ عدالت نے وفاقی حکومت سے بھی 14مئی کو جواب طلب کرلیا۔