0
Tuesday 7 May 2024 14:20

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن اور سابق صدر مملکت عارف علوی کے درمیان ملاقات

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن اور سابق صدر مملکت عارف علوی کے درمیان ملاقات
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن اور سابق صدر مملکت عارف علوی کی درمیان ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ منصورہ لاہور میں سابق صدر عارف علوی نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات کی۔ ملاقات میں جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ، جنرل سیکرٹری امیر العظیم سمیت دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔ سابق صدر عارف علوی نے حافظ نعیم الرحمن کو امیر جماعت اسلامی منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ ملاقات میں حکومت پنجاب کی جانب سے کسانوں سے گندم نہ خریدنے کے مسئلہ پر بھی بات کی گئی۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک کی بہتری کیلئے اپنا اہم کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے، تاہم تمام اداروں کو اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسانوں سے گندم کی خریداری نہ کرنا حکومت کی نا اہلی ہے، جماعت اسلامی کاشتکاروں کیساتھ مل کر آنے والے چند روز میں وزیراعلیٰ آفس کے سامنے بھرپور دھرنا دے گی، جبکہ حافظ نعیم الرحمن نے کسانوں کے مسئلے پر عارف علوی کو دھرنے میں شرکت کی دعوت بھی دی۔
خبر کا کوڈ : 1133373
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش