0
Tuesday 7 May 2024 12:34

علامہ شبیر میثمی کیجانب سے قراقرم ہائی وے پر مسافر بس کو پیش آنیوالے حادثہ کے زخمیوں کی عیادت

علامہ شبیر میثمی کیجانب سے قراقرم ہائی وے پر مسافر بس کو پیش آنیوالے حادثہ کے زخمیوں کی عیادت
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی قراقرم ہائی وے چلاس کے قریب مسافر بس کو پیش آنے والے حادثہ کے زخمیوں کی عیادت کے لیے ہسپتال پہنچ گئے، زخمیوں کی عیادت کی اور جاں بحق ہونے والے افراد کے بلندی درجات کی اجتماعی دعا بھی کی، ہسپتال انتظامیہ سے زخمیوں کی رپورٹ لی اور ان کے علاج معالجے کے حوالے سے ڈاکٹرز سے ملاقات بھی کی۔

انہوں نے اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے ذمہ داران کو متوجہ کیا کہ زخمیوں کو ہر ممکن سپورٹ فراہم کی جائے۔ مرکزی سیکرٹری جنرل کے ہمراہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری محمد علی قائد اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات جناب زاہد علی آخونزادہ بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ : 1133404
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش