0
Tuesday 7 May 2024 18:29

کوئٹہ، وفاقی وزیر محسن نقوی کی وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو

کوئٹہ، وفاقی وزیر محسن نقوی کی وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے دورے کے موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ملاقات کی۔ جس میں بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال و امن و امان کی بہتری سمیت دیگر أمور پر گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں بلوچستان میں امن و امان کی بہتری کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر محسن نقوی نے کہا کہ بلوچستان کے لئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں۔ ترقی کے سفر میں بلوچستان کا بہت اہم کردار ہے۔ بلوچ بھائیوں کی ہر طرح سے خدمت کیلئے حاضر ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے اس موقع پر کہا کہ صوبے میں امن کی بحالی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ریاست کی رٹ کو برقرار رکھتے ہوئے عوام کے جانی و مالی تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ تمام سیکیورٹی ادارے باہم رابطہ کاری سے سیکیورٹی سے متعلق چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے متحرک اور قیام امن کیلئے کوشاں ہیں۔ بلوچستان کے وزیر داخلہ ضیا لانگو اور وفاقی سیکریٹری داخلہ خرم آغا بھی اس موقع پر موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 1133415
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش