0
Tuesday 7 May 2024 21:53

جعفریہ طلباء کے ڈویژنل کنونشن کا سلسلہ جاری، میثم دستی خیرپور ڈویژن کے صدر منتخب 

جعفریہ طلباء کے ڈویژنل کنونشن کا سلسلہ جاری، میثم دستی خیرپور ڈویژن کے صدر منتخب 
اسلام ٹائمز، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ڈویژن میں ڈویژنل کنونشن کا سلسلہ جاری ہے، جے ایس او پاکستان خیرپور ڈویژن کا کنونشن نامزد مرکزی جنرل سیکرٹری سید آذان کاظمی کی زیرصدارت منعقد ہوا، کنونشن میں سابق ڈویژنل صدر سکھر آصف مشہدی، سابق ڈویژنل صدر خیرپور لطف علی دستی سمیت تنظیمی ذمہ داران و اراکینِ ڈویژنل مجلس عمومی نے شرکت کی۔ کنونشن کے اختتام پر حق رائے دہی سے میثم عباس دستی کو دو سال کے لیے جے ایس او پاکستان خیرپور ڈویژن کا صدر منتخب کیا گیا، نو منتخب ڈویژنل صدر میثم عباس دستی سے نامزد مرکزی جنرل سیکرٹری جے ایس او پاکستان سید آذان کاظمی نے حلف لیا۔
خبر کا کوڈ : 1133446
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش