0
Tuesday 7 May 2024 22:25

کراچی والوں کیلئے خوشخبری، حب کنال سے اضافی پانی لانے کا منصوبہ منظور

کراچی والوں کیلئے خوشخبری، حب کنال سے اضافی پانی لانے کا منصوبہ منظور
اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی میں حب کنال سے اضافی پانی لانے کا منصوبہ منظور ہوگیا ہے۔ کراچی واٹر کارپوریشن کے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی والوں کو آج بڑی خوش خبری دے رہے ہیں، کراچی میں حب کنال سے اضافی پانی لانے کی منظوری دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حب کنال سے پانی لانے والی کنال خستہ حال ہو چکی ہے، ہم حب کنال سے نئی کنال بنا رہے ہیں۔ مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ منصوبے سے کراچی والوں کو 100 ایم جی ڈی پانی اضافی ملے گا، جبکہ اس سے قبل بھی 100 ایم جی ڈی کی کنال موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 12 ارب سے 200 ملین گیلن پانی کی حب کنال بنے گی، 12 مہینے میں 200 ملین گیلن پانی کا منصوبہ تیار ہو جائے گا۔

میئر کراچی نے یہ بھی کہا کہ بورڈ کا خط اعلیٰ سندھ کو پہنچ جائے گا، واپڈا سے بات ہو گئی ہے اب یہ مسئلہ حل ہونے جا رہا ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ویسٹ میں کیماڑی، بلدیہ کے عوام کو اس سے پانی ملے گا، کے فور سے وفاقی حکومت کینجھر سے پانی لانے کیلئے کام کر رہی ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ 77 ارب کا ایک منصوبہ ایکنک کو بھیج دیا ہے، نئی پائپ لائن کے ساتھ سڑکوں کی بھی مرمت ہوگی، کراچی کے عوام کیلئے پانی گھروں میں پہنچانے کیلئے کام کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1133452
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش