0
Tuesday 7 May 2024 23:11

سندھ میں خانہ جنگی کی صورتحال پیدا ہو چکی ہے، کاشف سعید شیخ

سندھ میں خانہ جنگی کی صورتحال پیدا ہو چکی ہے، کاشف سعید شیخ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے قائم مقام امیر کاشف سعید شیخ نے گھوٹکی کے کچے میں بدنامہ زمانہ ڈاکو گروہ ثناءاللہ عرف ثنو شر کیخلاف پنجاب پولیس اور کلپر بگٹی قبیلے کی جانب سے جاری کارروائی پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ پولیس کی ناکامی کی وجہ سے سندھ میں خانہ جنگی کا ماحول پیدا ہوچکا ہے جس کی تمام تر ذمہ داری وزیراعلیٰ سندھ، وزیر داخلہ،آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز پر عائد ہوتی ہے۔ اپنے بیان میں کاشف سعید شیخ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی مسلسل سولہ سال سے جاری سندھ حکومت میں آج کراچی تا کشمور پورا صوبہ ڈاکو راج اور گینگسٹرز کے حوالے ہو چکا ہے، ظالم وڈیروں، سرداروں اور پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کی سرپرستی میں مٹھی بھر جرائم پیشہ افراد نے سندھ کے 7 کروڑ سے زائد عوام کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سستی، نااہلی کی وجہ سے اب لوگوں نے خود اسلحہ اٹھا کر ڈاکووں کیخلاف جنگ شروع کر دی ہے۔ صوبائی امیر نے مطالبہ کیا کہ سندھ میں ہر قسم کے جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے جرائم کی بیخ کنی اور مکمل امن و امان بحال کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 1133470
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش