0
Wednesday 8 May 2024 08:24

آزاد کشمیر، امن و امان کیلئے مزید 6 پلاٹون سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی

آزاد کشمیر، امن و امان کیلئے مزید 6 پلاٹون سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی
اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر میں امن و امان کیلئے مزید 6 پلاٹون سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ مظفر آباد سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت آزاد کشمیر کی درخواست پر فرنٹیئر کانسٹیبلری کو تعینات کیا جا رہا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ایف سی 3 ماہ تک آزاد کشمیر میں تعینات رہے گی۔نوٹیفیکیشن کے مطابق سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کے اخراجات حکومت آزاد کشمیر ادا کرے گی۔ سیکرٹری اطلاعات انصر یعقوب کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں پنجاب کانسٹیبلری تعینات نہیں کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 1133537
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش