0
Wednesday 8 May 2024 13:18

سانحہ 9 مئی کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کیلئے کمیشن بنانے کے حق میں ہوں،عارف علوی

سانحہ 9 مئی کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کیلئے کمیشن بنانے کے حق میں ہوں،عارف علوی
اسلام ٹائمز۔ سابق صدر مملکت عارف علوی نے لاہور میں انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات کی۔ عارف علوی نے ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چودھری اور شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اور پوچھا کہ آپ سب لوگ پارٹی کیساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پاکستان کے سب سے مقبول لیڈر ہیں۔ اس موقع پر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ جیل میں خوش ہوں، جتنی زیادتیاں کرنی ہیں کرو، مجھے جیل میں بلیوں اور چھپکلیوں سے مقابلہ کرنا پڑتا ہے۔ عارف علوی نے کہا کہ آپ فکر نہ کریں لوگ ہمارے ساتھ ہیں۔ یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ آدھا دن مقابلے میں اور آدھا دن کتابیں پڑھنے میں گزرتا ہے۔

بعدازاں انسدادِ دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدرمملکت نے کہا کہ میں اپنے دوستوں سے ملنے آیا تھا، ان کا حال احوال اور پریشانیاں سنیں، وہ انصاف کے متقاضی ہیں، جو ٹرائل کرنا ہے کریں۔ عارف علوی نے کہا کہ 8 فروری کیلئے نشان تک چھینا لیکن پھر بھی عوام نے ساتھ دیا، کل کی پریس کانفرنس میں کمیشن کے قیام کا کہا گیا، میں نے پورا اتفاق کیا۔ چاہتا ہوں کمیشن بنے، اس میں 9 مئی کی تحقیقات کی جائیں اور سزا دی جائے، دونوں طرف کے لوگوں کو درگزر کرنا پڑے گا، عوام اور ملک کا سوچیں۔ سابق صدر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی کو کیا مشورہ دوں، وہ تو پہلے ہی جیل میں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1133593
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش