اسلام ٹائمز۔ وکلا کے لاہور میں احتجاج کے پیش نظر پنجاب حکومت نے پولیس کو ہدایت جاری کر دی۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے پولیس کو ہر صورت احتجاج کنٹرول کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کو پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق وکلاء احتجاج ٹیسٹ کیس ہے۔ روکا نہ گیا تو ایک سیاسی جماعت سے مل کر تحریک شروع ہو سکتی ہے، آج کا وکلا احتجاج مسلسل مظاہروں کی پہلی کڑی بھی ہو سکتی ہے، پنجاب حکومت نے پولیس کو مظاہرین سے سختی سے نمٹنے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جلاو گھیراو کرنیوالے عناصر کو بلا تفریق گرفتار کیا جائےگا، پنجاب حکومت کی جانب سے ہدایات ملنے کے بعد لاٹھی چارج اور شیلنگ کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔