0
Thursday 9 May 2024 16:48

شمالی وزیرستان میں لڑکیوں کا پرائیویٹ اسکول بموں سے اڑا دیا گیا

شمالی وزیرستان میں لڑکیوں کا پرائیویٹ اسکول بموں سے اڑا دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں لڑکیوں کے پرائیویٹ اسکول کو بموں سے اڑا دیا گیا۔ پولیس کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل شیواہ میں لڑکیوں کے ایک پرائیویٹ اسکول کو بموں سے اڑا کر تباہ کردیا گیا۔ اسکول کے چوکیدار نے اپنے بیان میں بتایا کہ گزشتہ شب نامعلوم افراد نے اسکول کو بموں سے اڑا دیا، جس کے نتیجے میں اسکول کے 2 کمرے مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ مسلح افراد نے مجھے بھی شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر چھوڑ دیا۔ اطلاعات کے مطابق متاثرہ اسکول علاقے میں لڑکیوں کا واحد پرائیویٹ اسکول تھا، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے واقعے کے بعد اسکول سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1133875
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش