0
Thursday 9 May 2024 17:43

غزہ میں جنگبندی کی ضرورت پر عالمی ادارہ صحت کی دوبارہ تاکید

غزہ میں جنگبندی کی ضرورت پر عالمی ادارہ صحت کی دوبارہ تاکید
اسلام ٹائمز۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم نے غزہ میں فوری جنگبندی کی ضرورت پر ایک مرتبہ پھر تاکید کرتے ہوئے آج صبح اعلان کیا ہے کہ انسانیت کی خاطر غزہ میں فوری جنگبندی کی اشد ضرورت ہے!

ٹیڈروس اذانوم نے تاکید کی کہ ہم غزہ کو فوری امداد کی فراہمی میں موجود تمام رکاوٹوں کو فی الفور ہٹانے کا پرزور مطالبہ کرتے ہیں۔

ادھر یونیسیف (UNICEF) کے ترجمان نے بھی اعلان کیا ہے کہ رفح میں 6 لاکھ بچے پناہ کی تلاش میں ہیں کہ جن میں سے بعض متعدد بار بے گھر ہو چکے ہیں اور وہ تھکے ہوئے، زخمی، بیمار اور بھوکے ہیں!!

قبل ازیں اقوام متحدہ میں انسانی ہمدردی اور امدادی امور کے رابطہ کار مارٹن گریفتھس نے بھی اعلان کیا تھا کہ جنگ غزہ ایک اور نازک مرحلے پر پہنچ گئی ہے جبکہ رفح کراسنگ کی بندش سے غزہ کی پٹی میں ایندھن کا داخلہ روک دیا گیا ہے جس سے امدادی کارروائیاں اور امدادی فورسز کی نقل و حرکت بھی محدود ہو جائے گی!
خبر کا کوڈ : 1133886
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش