0
Thursday 9 May 2024 22:38

جناح ہاؤس و شہداء کے یادگاروں پر حملوں نے عمران خان کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا، وقار مہدی

جناح ہاؤس و شہداء کے یادگاروں پر حملوں نے عمران خان کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا، وقار مہدی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے کہا ہے کہ 9 مئی کا دن پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ اپنے ایک بیان میں وقار مہدی نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ کے گھر اور شہداء کے یادگاروں پر حملوں نے عمران خان کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا ہے، کوئی محب وطن پاکستانی جناح ہاؤس، شہداء کے یادگاروں اور فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے پُرتشدد واقعات پی ٹی آئی کی ایک سوچی سمجھی گنھاؤنی سازش تھی، لہٰذا اس سازش میں ملوث مجرم کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ 9 مئی کے متعلق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مؤقف 23 کروڑ پاکستانیوں کی دل کی آواز ہے، جن کا مطالبہ ہے کہ سانحہ 9 مئی میں ملوث تمام مجرموں کو کیفرِ کردار تک جلد از جلد پہنچایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 1133954
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش