0
Thursday 9 May 2024 23:50

 لیاقت بلوچ سے صوبائی وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین کی ملاقات، احتجاج ہر صورت کریں گے، لیاقت بلوچ 

 لیاقت بلوچ سے صوبائی وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین کی ملاقات، احتجاج ہر صورت کریں گے، لیاقت بلوچ 
اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے صوبائی وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے منصورہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صدر کسان بورڈ سردار ظفر، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبد الجبار، امیر جماعت اسلامی لاہور ضیا الدین انصاری، خالد بٹ، وقاص بٹ، جبران بٹ، صدر کسان بورڈ پنجاب رشید منہالہ، نور الہی تتلہ اور اختر فاروق شریک تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ کسانوں سے گندم خریداری پر حکومتی موقف مکمل سچ نہیں ہے، صحت کارڈ، بینظیر انکم سپورٹ کارڈ کی طرح کسان کارڈ کی نمائش زیادہ فائدہ کم ہے، کسانوں سے حکومت کے مقررہ نرخ پر گندم نہیں خریدی جا رہی، جماعت اسلامی وزیراعلی پنجاب آفس کے باہراحتجاج ہر صورت کرے گی، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن جلد احتجاج کی تاریخ کا اعلان کریں گے، پرامن احتجاج ہمارا آئینی جمہوری حق ہے، جماعت اسلامی کسانوں کے جائز مطالبات کا ہر صورت ساتھ دے گی، حکومت اپنی روش سے کسانوں زراعت کو تباہ کر رہی ہے۔

لیاقت بلوچ نے پنجاب حکومت، پنجاب پولیس کے وکلا پر تشدد کی مذمت کی، پنجاب حکومت کی نااہلی ہے کہ نہ ہی وہ کسانوں کے مسائل حل کر سکی ہے اور اب وکلا کے مطالبات کو سیاسی جمہوری بنیاد پر حل کرنے کی بجائے تشدد کا شکار کیا ہے۔ وفاقی اور صوبائی وزیر قانون اس کے ذمہ دار ہیں کہ سول کورٹس کی منتقلی کا مسئلہ حل نہیں کر سکے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ازخود وکلا اور عدلیہ کے فیصلہ کی بنیاد پر حکومت اور انتظامیہ کے تنازع کا فوری حل تلاش کریں۔ ملک میں لاقانونیت کی ذمہ دار حکومتیں ہیں جو بروقت اور سیاسی حکمت سے مسائل حل کرنے میں ناکام ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1133966
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش