0
Friday 10 May 2024 03:01

9 مئی کے کردار عدلیہ ضرور بے نقاب کرے گی، گورنر سندھ

9 مئی کے کردار عدلیہ ضرور بے نقاب کرے گی، گورنر سندھ
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ 9 مئی کے کردار عدلیہ کے فیصلوں سے ضرور بے نقاب ہوں گے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ شہداء کی یادگاروں کو مسمار کیا لیکن معافی مانگنے کو تیار نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کو سلام پیش کرنا چاہیٔے کہ جس نے سانحہ نو مئی کو ایک گولی بھی نہیں چلائی۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو سمجھنا ہے کہ وہ منفی باتیں نہ سنیں، گزشتہ حکومت نے 50 لاکھ گھروں کا کہا لیکن ایک گھر نظر نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ جائیں آپ کو 6 لاکھ گھر تعمیر ہوئے نظر آئیں گے، جس کے لیے بلاول بھٹو کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ وعدہ کسی اور نے کیا مگر گورنر ہاؤس کو آئی ٹی یونیورسٹی میں نے بنا کر دکھایا۔
خبر کا کوڈ : 1134013
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش