0
Friday 10 May 2024 04:35

ایمسٹرڈم یونیورسٹی میں فلسطین کے حامی طلبا پر پولیس کا لاٹھی چارج

ایمسٹرڈم یونیورسٹی میں فلسطین کے حامی طلبا پر پولیس کا  لاٹھی چارج
اسلام ٹائمز۔ ہالینڈ کی پولیس نے ایمسٹرڈم یونیورسٹی میں فلسطین کے حامی طلباء پر لاٹھی چارج کیا ہے۔ روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایمسٹرڈم یونیورسٹی میں فلسطین کے حامی طلباء نے بینچوں، لکڑی کے تختوں اور اینٹوں سے رکاوٹیں کھڑی کر رکھی تھیں اور انہوں نے آگ بجھانے والے آلات کے ذریعے پولیس کو کارروائی کرنے سے روکنے کی کوشش کی۔ لیکن پولیس نے ان پر ڈنڈے برسائے اور ان کی کھڑی کردہ رکاوٹوں کو ہٹا دیا۔ جن سینکڑوں مظاہرین کو پولیس نے یونیورسٹی کیمپس سے باہر نکال دیا تھا انہوں نے آس پاس کی سڑکوں پر نعرے لگائے اور پولیس کو مخاطب کر کے نعرہ لگایا کہ تمہیں شرم آنی چاہئے۔

منگل کے دن بھی ایمسٹرڈم یونیورسٹی میں متعدد مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی۔ پولیس نے  169 مظاہرین کو گرفتار کر لیا تھا۔ غزہ پٹی پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کو 7 مہینے ہوچکے ہیں اس دوران عالمی سطح پر صیہونی حکومت کے مظالم کی مذمت اور فلسطینیوں کی حمایت کا سلسلہ جاری رہا اور اب ان کا دائرہ دنیا بھر کی یونیورسٹیوں تک پھیل چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1134018
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش