0
Friday 10 May 2024 14:15

کئی ملین ایکڑز زرعی زمین سعودی سرمایہ کاروں کو ٹھیکے پر دینے کی خبروں کی تردید

کئی ملین ایکڑز زرعی زمین سعودی سرمایہ کاروں کو  ٹھیکے پر دینے کی خبروں کی تردید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے پاکستان میں کئی ملین ایکڑز زرعی زمین سعودی سرمایہ کاروں کو  ٹھیکے پر دینے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے بتایا کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے زراعت کے شعبے میں جو بھی سرمایہ کاری ہوگی وہ دونوں ممالک کے سرمایہ کار اپنے مفادات کے پیش نظر  طے کریں گے۔ وفاقی وزیر تجارت نے بتایا کہ پاکستان عرب ممالک کے علاوہ کامن ویلتھ اور وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ بھی تجارت کا حجم بڑھا رہا ہے جس کے ملکی معیشت پر مثبت اثرات جلد نظر آنا شروع ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والی پاک سعودی سرمایہ کاری کانفرنس کے ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، کئی سعودی اور پاکستانی کمپنیوں کے ایک دوسرے کے ساتھ معاہدے طے پا چکے ہیں۔ جام کمال نے بتایا کہ کئی سعودی اور پاکستانی کمپنیوں کے ایک دوسرے کے ساتھ معاہدے طے پا چکے ہیں اور کئی کمپنیاں بات چیت آگے بڑھا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی سرمایہ کاروں کے وفد کی آمد ولی عہد کے دورہ پاکستان کا اہم حصہ ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 1134057
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش