0
Friday 10 May 2024 09:26

اسرائیلی حکومت غیر قانونی اقدامات کر رہی ہے، منیر اکرم

اسرائیلی حکومت غیر قانونی اقدامات کر رہی ہے، منیر اکرم
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر منیر اکرم کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی حکومت غیر قانونی اقدامات کر رہی ہے۔ سفیر منیر اکرم نے بتایا کہ اقوام متحدہ نے سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی میں اپنی ذمہ داری پوری کی۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر یو این میں قراردادیں آئی ہیں، سلامتی کونسل کے ہر فیصلے پر رکن ممالک عمل درآمد کرنے کے پابند ہیں۔

منیر اکرم کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کے فیصلے پر عمل درآمد کرانے کیلئے مستقل ارکان متفق نہیں، اقوام متحدہ میں غزہ جنگ بندی کیلئے بات چیت کے ذریعے کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کی رکنیت سے متعلق اقوام متحدہ کا خصوصی اجلاس آج ہوگا، یو این اجلاس میں سلامتی کونسل کو اپنے فیصلے پر نظرثانی کا کہا جائے گا۔ واضح رہے کہ فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد کو امریکا نے سلامتی کونسل میں ویٹو کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1134061
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش