0
Friday 10 May 2024 12:27

بِأَيِّ ذَنۢبٖ قُتِلَتۡ

بِأَيِّ ذَنۢبٖ قُتِلَتۡ
تحریر: ڈاکٹر راشد عباس نقوی

فلسطین کے سرکاری میڈیا کے دفتر نے غزہ پٹی پر قابض اسرائیلی افواج کی نسل کشی پر مبنی جنگ کے جو اہم اعداد و شمار شائع کیے ہیں، اسلام ٹائمز کے قارئین کی خدمت میں پیش خدمت ہیں۔
◻️ نسل کشی کی جنگ کے (215) دن
◻️ قابض فوج کے ہاتھوں قتلِ عام کے 3،094 واقعات 
◻️ 44،844 شہید اور لاپتہ افراد
◻️ 10،000 لاپتہ افراد
◻️ 34،622 شہداء، جو اسپتال پہنچے
◻️ 15،002 شہید بچے
◻️ 30 قحط کی وجہ سے شہید بچے
◻️ 9،893 خواتین شہداء
◻️ 492 طبی عملے کے اہلکار شہداء
◻️ 68 شہری دفاع کے اہلکار شہداء

◻️ 142 صحافی شہداء
◻️ 7ا سپتالوں کے اندر اجتماعی قبریں
◻️ 520 اسپتالوں کے اندر اجتماعی قبروں سے نکالی گئیں شہداء کی لاشیں
◻️ 78404 زخمی
◻️ 72% متاثرین بچے اور خواتین ہیں
◻️ 17،000 بچوں نے ایک یا دونوں والدین کو کھو دیا
◻️ 11،000 زخمی جن کو ’’زندگی بچانے والے اور ہنگامی‘‘ علاج کے لیے سفر کرنے کی ضرورت ہے۔
◻️ 10،000 کینسر کے مریضوں کو موت کے خطرے کا سامنا ہے
◻️ 1،095،000 نقل مکانی کی وجہ سے متعدی بیماریوں سے متاثر
◻️ 20،000 بے گھر ہونے کی وجہ سے وائرل ہیپاٹائٹس انفیکشن کے کیس
◻️ 60،000 حاملہ خواتین صحت کی دیکھ بھال کی کمی کی وجہ سے خطرے میں ہیں

◻️ 350،000 دائمی مریض ادویات کی کمی کی وجہ سے خطرے میں ہیں
◻ 5000 فلسطینیوں کو جارحیت کے دوران غزہ سے حراست میں لیا گیا
◻️ صحت کی دیکھ بھال کرنے والے (310) اہلکاروں کی گرفتاری کے واقعات
◻️ 20 صحافیوں کی گرفتاری کے مقدمات، جن کے نام معلوم ہیں
◻️ 2 ملین غزہ کی پٹی میں بے گھر افراد
◻️ 186 سرکاری صدر دفاتر قابض افواج کے ہاتھوں تباہ
◻️ 103 اسکول اور جامعات قابض افواج کے ہاتھوں مکمل طور پر تباہ
◻️ 311 اسکول اور جامعات قابض افواج کے ہاتھوں جزوی طور پر تباہ
◻️ 243 مساجد قابض افواج کے ہاتھوں مکمل طور پر تباہ
◻️ 321 مساجد قابض افواج کے ہاتھوں جزوی طور پر تباہ
◻️ 3 گرجا گھروں کو قابض افواج نے نشانہ بنایا اور تباہ کیا
◻️ 86،000 رہائشی مکانات قابض افواج کے ہاتھوں مکمل طور پر تباہ

◻️ 294،000 رہائشی مکانات قابض افواج کے ہاتھوں جزوی طور پر تباہ، رہائش کے لیے غیر موزوں
◻️ 75،000 ٹن دھماکہ خیز مواد غزہ پر قابض افواج کے ذریعے گرایا گیا
◻️ 33 اسپتال غیر فعال
◻️ 54 مراکزِ صحت غیر فعال
◻️ 160 صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات جزوی طور پر قابض افواج کے ہاتھوں نشانہ بنیں
◻️ 126 ایمبولینس گاڑیاں قابض افواج کے ہاتھوں تباہ
◻️ 206 آثارِ قدیمہ اور ثقافتی ورثے کے مقامات قابض افواج کے ہاتھوں تباہ
◻️ غزہ کے خلاف اسرائیلی نسل کشی کی جنگ میں 33 بلین امریکی ڈالر کا ابتدائی براہِ راست نقصان۔

ان اعداد و شمار کی روشنی میں آج بھی کسی کو صیہونی حکومت اور اس کے اتحادیوں و حمایتوں کے دہشت گرد نہ ہونے کے بارے میں معمولی سا بھی شک و شبہ ہے تو اسے اپنے اندر جھانک کر دیکھنے کی ضرورت ہے کہ اس کا ضمیر مرے ہوئے کتنی مدت بیت چکی ہے۔ انسانی حقوق کا دعوے کرنے والے عالمی اداروں کے لئے بھی لمحہ فکریہ ہے کہ وہ کون سے عالمی حقوق کی بات کرتے ہیں، جو ابھی تک غزہ میں پامال نہیں ہوئے ہیں۔ آج انسانیت غزہ میں نوحہ کناں ہے۔ کاش کوئی اس آواز کو سن کر عملی اقدام انجام  دیتا۔
خبر کا کوڈ : 1134063
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش