0
Friday 10 May 2024 17:36

کسی میں ہمت نہیں کہ ریزرویشن ختم کر دے، راجناتھ سنگھ

کسی میں ہمت نہیں کہ ریزرویشن ختم کر دے، راجناتھ سنگھ
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ریزرویشن کے مدعے پر اپوزیشن کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کسی میں طاقت نہیں ہے کہ وہ ریزرویشن کو ختم کر دے۔ راجناتھ سنگھ جمعہ کو دمکا کے یگیہ میدان میں بی جے پی امیدوار کے حق میں انتخابی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔ نریندر مودی حکومت کی حصولیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ نریندر مودی کا خواب ہندوستان میں غربت کو ختم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں شاید ہی کوئی ایسا شخص موجود ہوگا جسے پانچ کلو اناج نہیں ملتا ہے۔ ساتھ ہی کہا کہ مودی حکومت نے ملک کی معیشت کو 11ویں سے پانچویں نمبر پر پہنچا دیا ہے۔

راجناتھ سنگھ نے کانگریس حکومت پر بدعنوانی کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے وزراء نے جیل کی ہوا کھائی ہے۔ اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن بی جے پی پر ریزرویشن ختم کرنے کا جھوٹا الزام عائد کرتی ہے لیکن میں کہتا ہوں کہ ہم ریزرویشن کو کبھی ختم نہیں ہونے دیں گے۔ بھارتی وزیر دفاع نے چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی مائی کے لال میں دم ہے تو وہ ریزرویشن کو ختم کردے۔ انہوں نے قبائلی برادری کے لوگوں کو یقین دلایا کہ آپ کی ریزرویشن کو کوئی ختم نہیں کر سکتا۔
خبر کا کوڈ : 1134096
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش