0
Friday 10 May 2024 19:22

اروند کیجریوال تہاڑ جیل سے ضمانت پر رہا ہوگئے، حامیوں کے درمیان جشن کا ماحول

اروند کیجریوال تہاڑ جیل سے ضمانت پر رہا ہوگئے، حامیوں کے درمیان جشن کا ماحول
اسلام ٹائمز۔ عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور دہلی کے وزیراعلٰی اروند کیجریوال کو دہلی شراب پالیسی معاملہ کے تحت ملک کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ عدالت نے انہیں عبوری ضمانت دی ہے۔ اروند کیجریوال 49 دنوں کے بعد تہاڑ جیل سے باہر آگئے ہیں۔ اروند کیجریوال کے جیل سے باہر آنے کے بعد عام آدمی پارٹی کے حامیوں کے درمیان جشن کا ماحول ہے۔ سپریم کورٹ سے اروند کیجریوال کو عبوری ضمانت ملنے کے بعد اپوزیشن کے متحدہ محاذ اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کے لیڈران کے درمیان بھی خوشی کا ماحول ہے۔ سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو، شرد پوار سمیت متعدد لیڈران کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ ان لیڈران کا کہنا ہے کہ اروند کیجریوال کی عبوری ضمانت سے جمہوریت کے وقار میں اضافہ ہوا ہے اور مرکزی حکومت کی غلط پالیسی پر اس کا اثر پڑے گا۔

عدالت نے کہا کہ اروند کیجریوال کو 21 دنوں کے لئے عبوری ضمانت دینے سے زیادہ فرق نہیں پڑے گا۔ 21 دن یہاں رہنے اور وہاں رہنے سے کوئی فرق نہیں ہونا چاہیئے۔ ہم ایک عبوری حکم پاس کر رہے ہیں، جس میں انہیں یکم جون تک عبوری ضمانت دی جائے گی۔ یہ اجازت دی گئی ہے کہ وہ 2 جون کو خودسپردگی کریں گے۔ دریں اثنا عدالت نے یہ بھی کہا کہ ضمانت کی شرائط اسی طرح ہوں گی جو عام آدمی پارٹی لیڈر سنجے سنگھ پر عائد کی گئی ہیں۔ سنجے سنگھ کو بھی گزشتہ ماہ ہی ضمانت مل چکی ہے۔ ای ڈی نے کہا کہ انتخابی مہم ضمانت کی بنیاد نہیں ہوسکتی، کیونکہ یہ کوئی بنیادی یا قانونی حق نہیں ہے۔ ای ڈی نے یہ بھی کہا کہ ضمانت دینے سے غلط مثال قائم ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 1134105
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش