0
Friday 10 May 2024 22:41

ایم کیو ایم نے خاتون ٹیچر سے بدتمیزی پر صداقت حسین کی بنیادی رکنیت معطل کر دی

ایم کیو ایم نے خاتون ٹیچر سے بدتمیزی پر صداقت حسین کی بنیادی رکنیت معطل کر دی
اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کی مرکزی کمیٹی نے ڈسپلنری ایکشن لیتے ہوئے خاتون ٹیچر سے بدتمیزی کرنے والے سابق رکن سندھ اسمبلی صداقت حسین کی تنظیم کی بنیادی رکنیت معطل کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ اورنگی ٹاؤن کے اسکول میں پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، ایم کیو ایم نقل مافیا کیخلاف سب سے مضبوط آواز ہے۔ ترجمان نے کہا کہ تنظیم اپنے کسی بھی کارکن ذمہ دار یا رکن اسمبلی کو یہ اجازت نہیں دیتی کہ وہ کسی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ بنے یا پھر سرکاری کام میں مداخلت کا باعث بنے۔

ایم کیو ایم کی مرکزی کمیٹی نے اسکول واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایک تحقیقاتی کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے، جس کی فائنڈنگ سے بذریعہ میڈیا آگاہ کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ امتحانی مراکز میں گھس کر ایم کیو ایم کے سابق ایم پی اے نے خاتون ٹیچرز کو دھمکیاں دیں، جس کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی۔ سابق ایم پی اے کو ویڈیو میں عملے کو زدوکوب کرتے دیکھا جا سکتا ہے، صوبائی وزیر یونیورسٹی بورڈ نے امتحانی مراکز میں گھس کردھمکیاں دینے کا نوٹس لے لیا۔ صوبائی وزیریونیورسٹی بورڈ نے کہا تھا کہ محکمہ تعلیم کے عملے سے بدمعاشی برداشت نہیں کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 1134166
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش