0
Friday 10 May 2024 23:05

جماعت اسلامی 16مئی کو لاہور میں کسانوں کے حق  میں احتجاج کرے گی، لیاقت بلوچ 

جماعت اسلامی 16مئی کو لاہور میں کسانوں کے حق  میں احتجاج کرے گی، لیاقت بلوچ 
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کے حق میں 16مئی کو لاہور میں احتجاج کرے گی، گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات سرد خانے میں ڈالی جا رہی ہیں، سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی فارم 47 پر دھمکی کے بعد موجودہ حکومت ایک ارب ڈالر سے گندم خریدنے کی میگا کرپشن پر پردہ پوشی کررہی ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا کسان کارڈ نمائشی اور لولی پاپ ہے۔ ان خیالات کا اظہار نائب امیر لیاقت بلوچ نے منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف، امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب جاوید قصوری اور امیر لاہور ضیاالدین بھی ان کے ہمراہ تھے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام ضروری ہے جو جعلی انتخابات کے بعد نظر نہیں آرہا۔ حکمرانوں نے کشکول اٹھایا ہوا ہے، آئی ایم ایف کی تابعداری میں پالیسیاں تشکیل پارہی ہیں، ان حالات میں مہنگائی، بے روزگاری میں بے پناہ اضافہ ہورہا ہے، پاکستان کی شرح نمو ایک اعشاریہ نو فیصد جب کہ بھارت کی سات فیصد ہے، ملک میں مہنگائی 25فیصد، بھارت میں پانچ فیصد ہے، معاشیات کے تمام اعشاریوں کے مطابق پاکستان سارک اور پڑوسی ممالک سے کہیں پیچھے ہے، حکومتی پالیسیوں کے نتیجہ میں صنعت، تعلیم، صحت اور دیگر سیکٹرز کے ساتھ زراعت کا شعبہ بھی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔ حکومت زراعت کے شعبہ کو سرمایہ داروں اور کارپوریٹ سیکٹر کے حوالے کرنا چاہتی ہے، کسانوں کو ساہوکاروں کے رحم وکرم پر چھوڑنے کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1134173
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش