0
Saturday 11 May 2024 08:32

انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں حالات خراب ہوئے، طاہر کھوکھر

انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں حالات خراب ہوئے، طاہر کھوکھر
اسلام ٹائمز۔  آزاد کشمیر کے سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ اور ایم کیو ایم آزاد کشمیر کے سابق پارلیمانی لیڈر و چیئرمین ایکشن کمیٹی تحفظ مرکزی جامع مسجد میرپور محمد طاہر کھوکھر نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے گزشتہ روز آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں حالات خراب ہوئے اس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر ہے جنہوں نے ڈنڈے کا زور آزمایا، لوگوں پر تشدد کیا گیا، ان کو جیلوں، تھانوں میں بند کیا گیا اس کی مذمت کرتے ہیں، آج آزاد کشمیر کے غیور عوام نے جس طرح مکمل شٹر ڈاون ہڑتال کر کے پورے آزاد کشمیر میں حکومت پاکستان کو میسج بھیجا ہے وہ بڑا واضح میسج ہے کہ عوامی مسائل حل طلب ہیں اور ان کو حل کرنے کی پوری حکمت عملی ہونی چاہیے ورنہ جس طرح عوام کا سمندر سڑکوں پر نکلا ہے اور ہڑتال کامیاب ہوئی ہے اس سے حالات مزید خراب ہوں گے۔ انہوں نے حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام کے پرامن احتجاج پر طاقت کا استعمال نہ کریں اور بلاجواز گرفتاریاں، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال نہ کیا جائے اور جو مسائل ہیں حکومت آزاد کشمیر کو چاہیے وہ حکومت پاکستان سے بات کرے اور یہ بنیادی مسائل ہیں جو حل کروائے جا سکتے ہیں۔ بجلی،گندم سمیت ہریام پل جیسے مسائل ہیں جن سے عوام کا مفاد جڑا ہے اور عام انسان کو اس کا فائدہ پہنچے گا، بجلی سمیت آزاد کشمیر کے وسائل پر کشمیری عوام کا حق ہے ان کو رائلٹی دی جائے، ہم متعدد بار اسمبلی میں آواز اٹھا چکے ہیں، ایم کیو ایم نے آزاد کشمیر اسمبلی میں بار بار حکومتوں کو جھنجھوڑا، ڈیموں کی رائیلٹی آزاد کشمیر کے عوام کا حق ہے جو ان کو نہیں دیا جا رہا ہے، آزاد کشمیر کے عوام کو ان کی رائیلٹی دی جائے، آزاد کشمیر کے عوام کے وسائل انہی کو بیچے جا رہے ہیں، آج مہنگائی کا سیلاب امڈ آیا ہے اتنی مہنگائی میں غریب عوام کہاں سے اتنی مہنگی بجلی خریدیں اور مہنگی بجلی کی وجہ سے اشیائے ضروریہ بھی مہنگی ہو گئی ہیں ان حالات میں غریب عوام حالات کا مقابلہ نہیں کر سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1134224
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش