0
Saturday 11 May 2024 11:52

اقوام متحدہ میں فلسطینی رکنیت پر مبنی جنرل اسمبلی کی قرارداد کی امریکہ کیجانب سے مذمت

اقوام متحدہ میں فلسطینی رکنیت پر مبنی جنرل اسمبلی کی قرارداد کی امریکہ کیجانب سے مذمت
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کے لئے جنرل اسمبلی کی قرارداد پر منفی ووٹ دینے کے باوجود مذکورہ قرارداد کے منظور کر لئے جانے کے بعد اقوام متحدہ میں امریکی نائب نمائندے رابرٹ وڈ نے دعوی کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے "یکطرفہ اقدامات" فلسطین میں 2 ریاستی حل کو آگے بڑھا نہیں سکیں گے۔

رابرٹ وڈ کا کہنا تھا کہ ہمارے ووٹ کا مطلب فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت نہیں جبکہ ہم نے واضح طور پر کہا ہے کہ ہم اس کی حمایت کرتے ہیں اور ہم اس کی "بامعنی ترقی" کے خواہاں ہیں!

اقوام متحدہ میں امریکہ کے نائب نمائندے نے فلسطین کی مستقل رکنیت پر مبنی جنرل اسمبلی کی قرارداد کی منظوری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری رائے یہ ہے کہ اس اصول کو تسلیم کر لیا جائے کہ (فلسطینی) ریاست کی تشکیل اسی عمل کے ذریعے ممکن ہو گی کہ جس میں فریقین کے درمیان براہ راست مذاکرات شامل ہوں!
خبر کا کوڈ : 1134268
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش